پشاور : پاک فضائیہ کیمپ پر حملہ، خیبر پختونخواہ اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 ستمبر 2015 13:27

پشاور :  پاک فضائیہ کیمپ پر حملہ، خیبر پختونخواہ اسمبلی میں قرارداد ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 ستمبر 2015 ء) : پاک فضائیہ کیمپ حملے کے خلاف خیبر پختونخواہ اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی ہے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قرارداد پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن اسمبلی نگہت اورکزئی کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے . جس کا متن ہے کہ اس قسم کے حملے قومی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، اس نوعیت کے حملوں کو روکنے کے لئے کیے جانے والے اقدامات ناکافی ہیں، جبکہ قوم ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہے ایسے حملوں سے قوم کے حوصلے ہرگز پست نہیں ہوں گے.