30 لاکھ سے زائد عازمین حج کل سے مناسک حج کا آغاز کریں گے

پیر 21 ستمبر 2015 13:26

30 لاکھ سے زائد عازمین حج کل سے مناسک حج کا آغاز کریں گے

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 ستمبر۔2015ء ) مکہ مکرمہ میں کل منگل سے مناسک حج کا آغاز ہوگا، حج کی ادائیگی کے لئے 30 لاکھ سے زائد عازمین لبیک اللھمہ کی صدا لگاتے ہوئے منی پہنچیں گے اور حج کی سعادت حاصل کریں گے،سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کی سیکیورٹی کے لیے پانچ ہزار کیمرے نصب اور ایک لاکھ سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ میں 30 لاکھ سے زائد عازمین حج (آج) منگل سے مناسک حج کا آغاز کریں گے۔عازمین کے قافلوں کی مناسک حج کی تیاریوں کیلئے مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ روانگی شروع ہو گئی ہے ۔ عازمین حج رات منیٰ روانہ ہونگے اور منگل کی رات منی میں ہی قیام کریں گے۔ جس کے بعد منگل کی رات و بدھ کی صبح تمام عازمین میدان عرفات کے لئے روانہ ہوجائیں گے،جبکہ بدھ کو حج کا رکن اعظم وقوف عرفات میدان عرفات میں ادا کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میدان عرفات میں تمام حاجی ظہر اور عصر کی نماز کسر کرکے ادا کریں۔ نماز کی ادائیگی کے بعد مفتی اعظم مسجد نمرہ میں حج کا خطبہ دیں گے، جو سورج غروب ہونے تک جاری رہے گا۔ سورج غروب ہوتے ہی حجاج مزدلفہ کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔ جہاں وہ کھلے آسمان تلے رات بھر کریں اور رمی کے لیے کنکریاں چْنیں گے۔دس ذی الحج کو طلوع آفتاب کے بعد حاجی منیٰ لوٹیں گے، جہاں وہ بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔

رمی کے بعد حجاج کرام جانور کی قربانی اور سر مْنڈوا کر یا بال کٹوا کر اپنا احرام کھول دیں گے۔ اس کے بعد خانہ کعبہ جا کر طواف زیارت کریں گے اور شکرانے کے نفل ادا کریں اور واپس منیٰ لوٹ جائیں گے۔سعودی حکام کے مطابق حج کے موقع پر ایک لاکھ سیکیورٹی ہلکاروں کو تعینات ہوں گے، جبکہ پانچ ہزار کیمروں کے ذریعے خفیہ نگرانی کی جائے گی اور منیٰ میں نگرانی کے لئے ہیلی کاپٹر کا مسلسل گشت کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :