لاہور : بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کر وا دی گئی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 ستمبر 2015 13:20

لاہور : بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، پنجاب اسمبلی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 ستمبر 2015 ء) : پنجاب اسمبلی میں نکیال سیکٹرپربھارتی اشتعال انگیزی اور فائرنگ سے تین پاکستانیوں کی شہادت کے خلاف قرارداد جمع کرا دی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں قراردادمسلم لیگ ق کے رہنما عامر سلطان چیمہ کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جس کا متن ہے کہ معصوم شہریوں پر فائرنگ بھارت کا معمول بن چکا ہے اور اس میں تین شہریوں کی شہادت انتہائی تشویشناک ہے۔قرارداد میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائے جبکہ بھارت کے جارحانہ رویے کا جواب بھی اسی کی زبان میں دیا جائے۔