سعودی سیکیورٹی فورسز کی حج کے موقع پر کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے مکہ مکرمہ میں فوجی مشقیں

اتوار 20 ستمبر 2015 14:52

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 ستمبر۔2015ء ) سعودی سیکیورٹی فورسز نے حج کے موقع پر کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مکہ مکرمہ میں فوجی مشقوں کی ہیں۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق مناسک حج شروع ہونے سے قبل مکہ مکرمہ میں فوجی پریڈ کے دوران سعودی سیکیورٹی فورسز نے اپنی بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔سعودی اہلکاروں نے کسی بھی ممکنہ دہشتگرد حملے سے نمٹنے کے لیے انسداد دہشتگردی کی مشقوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا جس میں جدید اسلحے سے لیس درجنوں بکتر بند گاڑیوں اور ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا۔سعودی وزیرداخلہ شہزادہ محمد بن نائف نے فوجی پریڈ اور مشقوں کا معائنہ کیا۔ -