امریکہ نے پاک فضائیہ کیمپ حملے کی مذمت کر دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 ستمبر 2015 11:07

امریکہ نے پاک فضائیہ  کیمپ حملے کی مذمت کر دی۔

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 ستمبر 2015) : امریکہ نے پشاور میں ایئربیس کے کیمپ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی سے پوری دنیا میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو پہنچا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا امریکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور کا واقعہ دہشتگردی کی وارداتوں کے سلسلے کی کڑی ہے۔ پشاور حملے سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کمزور پڑ رہی ہے اور دہشتگردی بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا پی اے ایف کیمپ پر نمازیوں کو نشانہ بنانا افسوسناک ہے۔ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے.

متعلقہ عنوان :