پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر روڈ دی ہے ، ثناء اﷲ زہری

دہشت گردوں کو کسی صورت بھی معاف نہیں کیا جائے گا ، سینئر صوبائی وزیر کا بڈھ بیر واقعہ کی مذمت

جمعہ 18 ستمبر 2015 23:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر چیف آف جھالاوان و سینئر صوبائی وزیر نواب ثناء اﷲ خان زہری نے پشاور کے علاقے بڈھ بیر ایئربیس پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر روڈ دی ہے اور دہشت گردوں کو کسی صورت بھی معاف نہیں کیا جائے گا اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ جس طرح دہشت گردوں نے درندوں کی طرح پاک فوج کے نوجوانوں اور مسجد میں گھس کرنمازیوں کو شہید کیا اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ مسلمان نہیں بلکہ جانور اوردرندے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی عرصہ سے پاک فوج نے ملک بھر میں دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑی اور نوجوانوں کا نذرانہ دیکر ملک اور عوام کو بچایا گیا انہوں نے کہا کہ اب تک دہشت گردوں کا خاتمہ مکمل طورپر نہیں ہوا لیکن دنیا جان لے کہ پاک فوج کسی بھی واقعہ سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہے اور دہشت گردوں کو مارکر یہ ثابت کردیا کہ دہشت گرد چاہئے جتنے بھی طاقتور ہوں ان کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہ بڈھ بیر واقعہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن اورنمازیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :