سیالکوٹ : ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری، علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 ستمبر 2015 10:23

سیالکوٹ : ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری، ..

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 ستمبر 2015 ء) : ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے. آج بھی کوٹلی اور نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال شدید گولہ باری کی گئی۔ جبکہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گذشتہ کل بھی نکیال سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 13سالہ بچی سمیت 2افراد شہید ہوگئے تھے۔ذرائع کے مطابق لائن آف کنڑول کے نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کی روایت بر قرار رکھتے ہوئے صبح سویرے بلا اشتعال گولہ باری کی گئی۔ جس میں گنجان آباد علاقے داتوٹ کو نشانہ بنایا گیا، تاہم گولہ باری کے سبب کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ البتہ بھارتی جارحیت کے باعث علاقہ مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

متعلقہ عنوان :