کراچی میں کامرہ ائیر بیس حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 ستمبر 2015 19:18

کراچی میں کامرہ ائیر بیس حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17ستمبر 2015 ء) کراچی میں کامرہ ائیر بیس حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی پولیس کے ایس ایس پی جنید شیخ کی جانب سے بتا یا گیا ہےکہ حساس ادارو ں کی معلومات پر کورنگی کے علاقے ایم پی آر کالونی میں کاروائی کی گئی جہاں سے دو اہم دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

گرفتار دہشت گردوں کا تعلق تحریک امارات اسلامیہ افغانستان سے ہے ۔

گرفتار دہشت گردوں میں کامرہ ائیر بیس پرحملے کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہے جس کی جانب سے کامرہ ائیر بیس پر دھماکے کے لیے دو خود کش حملہ آور تیار کیے گئے تھے۔ گرفتار دہشت گردوں کی جانب سے پشاور میں ایس ایچ او اور اٹک میں انسٹرکٹر کو بھی قتل کیا گیا تھا اور یہ عید الا ضحی کے موقع پرکراچی میں دہشت گردی کی بڑی کاروائی کرنا چاہتے تھے ۔

متعلقہ عنوان :