امریکی صدر اوباما اور فیس بک کے بانی کی جانب سے امریکہ میں مسلمان گرفتار ہونے والے طالبعلم کے ساتھ اظہار یکجہتی

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 ستمبر 2015 00:24

امریکی صدر اوباما اور فیس بک کے بانی کی جانب سے امریکہ میں مسلمان گرفتار ..
واشنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16ستمبر 2015 ء) امریکی صدر اوباما اور دنیا کی معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک کی جانب سے امریکہ میں مسلمان گرفتار ہونے والے طالبعلم کے ساتھ اظہار یکجہتی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں اپنے ہمراہ گھڑی کو اسکول لے جانے پر پہلے گرفتار ہونے اور بعد ازاں اسکول سے معطل ہونے والے 14 سالہ مسلمان طالب علم احمد محمد کے ساتھ سوشل میڈیا پر دنیا بھر سے اظہار یکجہتی کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب امریکی صدر بارک اوباما کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔ امریکی صدر نے احمد محمد کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں اپنی گھڑی کے ہمراہ وائٹ ہاوس آنے کی دعوت دی ہے۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایسے باصلاحیت نوجوانوں کا امریکہ کی ترقی میں اہم کردار ہے اس لیے ہمیں ایسے بچوں کی زیادہ سے زیادہ دلجوئی کی جانی چاہیئے۔دوسری جانب دنیا کی معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک کی جانب سے بھی احمد محمد کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں خود سے ملنے کی دعوت دی ہے۔ مارک کا کہنا ہے کہ ایسے بچوں کو ہتھکڑیاں لگانے کی بجائے ان کی دلجوئی کرنے کی ضرورت ہے۔