بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل 124کے امیدوار غفار گجرکا قتل معمہ بن گیا

پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کی طرف سے اپنا کارکن ہونے کا دعویٰ

بدھ 16 ستمبر 2015 23:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء ) بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل 124سے کونسلر کے امیدوار غفار گجرکا قتل معمہ بن گیا ، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کی طرف سے اپنا کارکن ہونے کا دعویٰ ۔ ذرائع کے مطابق منگل کے روزیونین کونسل 124سے کونسلر کے امیدوار غفار گجرکا قتل پولیس کے معمہ بن گیا (ن )لیگ اور تحریک انصاف نے غفارگجر کو اپنا امیدوار ظاہر کردیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق قتل ہونے والے دونوں سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری غفارگجران کا کارکن تھا مسلم لیگ (ن) کی طرف سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) لاہو رکے صدر پرویز ملک جب بلدیاتی انتخاب کے حوالے سے امیدواروں کے انٹرو یو کررہے تھے تو غفارگجر وہاں انٹر ویو دینے گئے تھے اوروہاں سیاسی قائدین کے ہمراہ تصویریں بھی بنوائیں جبکہ دوسری جانب نجی ٹی وی چینل نے فوٹیج میں دیکھایا کہ منگل کے روز غفارگجراین اے 122میں(ن) لیگ کے امیدوار سردار ایاز صادق کے ہمراہ ان کے جلسے میں بھی شریک تھے ۔

پولیس کے لئے غفارگجر کاقتل معمہ بن چکا ہے اس حوالے سے سی سی پی اور لاہور نے پولیس کی 2خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں جوقتل کی وجوہات اوراس کی تہہ تک پہنچنے کے ساتھ ملزمان کاسراغ بھی لگائیں گی ۔