راولپنڈی،انٹیلی جنس اداروں اورپولیس کی مشترکہ کارروائی میں نیوی کے پائلٹ کی قاتلہ کوگرفتارکرلیا گیا

بدھ 16 ستمبر 2015 23:16

راولپنڈی،انٹیلی جنس اداروں اورپولیس کی مشترکہ کارروائی میں نیوی کے ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء)انٹیلی جنس اداروں اورپولیس کی مشترکہ کارروائی کے بعد پاکستان نیوی کے پائلٹ آفیسر احسان اﷲ یوسف کی قاتلہ کوگرفتارکرلیا،گرفتاری کے بعدتحقیقات کے بعد اسے وویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفصیل کے مطابق ملزمہ ریحانہ کی گرفتاری جدید سائنسی خطوط پرکی گئی،جس میں تحقیقاتی ٹیموں نے ہوٹل کے ملازمین سے حاصل ہونے والی معلوما ت کی روشنی میں راجہ بازار کے ایک ہوٹل سے مذکورہ خاتون کاشناختی کارڈ حاصل کیا،جس کے بعد ٹیکنیکل ٹیم نے موبائل اوردیگرشواہد کی روشنی میں خاتون کی رہائش گاہ کاپتہ چلالیا،جس کے بعدنگرانی کرتے ہوئے فیض آباد کے قریب سے خاتون کوگرفتارکرلیاگیا،خاتون ڈھوک فرمان الہی میں رہائش پزیر تھی ،جس کے بارے میں ذرائع کاکہناہے کہ یہ دماغی طورپرپریشان تھی ،یہ بھی معلوم ہواہے کہ مقتول احسان اﷲ یوسف کی انیس ستمبرکوشادی ہونے والی تھی اوروہ کراچی سے ٹرین کے ذریعے راولپنڈی پہنچاتھا،جہاں سے اس نے اپنی منگیتر اسلام آباد سے فون کال کرکے شاپنگ کی غرض سے بلوایاتھا،شاپنگ کے بعد دونوں کھاناکھانے کے لئے قریبی ہوٹل جاوید کیفے پہنچے جہاں یہ افسوس ناک واقع پیش آیا۔