سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کے ناجائز قبضوں سے متعلق تمام مقدمات کو یکجا کرتے ہوئے ایک ہی بنچ میں سماعت کیلئے لگانے کا حکم جاری کردیا

بدھ 16 ستمبر 2015 23:04

سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کے ناجائز قبضوں سے متعلق تمام مقدمات کو یکجا ..

اسلام آباد ۔ 16 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کے ناجائز قبضوں سے متعلق تمام مقدمات کو یکجا کرتے ہوئے ایک ہی بنچ میں سماعت کے لئے لگانے کا حکم جاری کرتے ہوئے مزید سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ہے ، بدھ کوچیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بحریہ ٹاؤن کے وکیل اعتزازاحسن نے پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ بحریہ ٹاؤن سے متعلق تمام مقدمات عدالت کے ایک حکم سے نکالے گئے ہیں ایک روزایک مقدمہ دوسرے روزکسی اورمقدمے کی سماعت ہوتی ہے عدالت کے اس حکم کیخلاف ہماری نظر ثانی کی درخواست بدستورعدالت میں زیر التواء ہے ، ان کاکہناتھا کہ بحریہ ٹاؤن کے خلاف ایک ہی کیس کو ہفتہ میں تین تین بار سنا جاتا تھا ،آج بھی اسی سلسلہ کاا یک کیس دوسرے بنچ میں لگا ہوا ہے ، جس سے فیصلوں میں تضاد ہونے کا امکان ہے اس لئے استدعا ہے کہ اس حوالہ سے دائر تمام مقدمات کو یکجا کرتے ہوئے ایک ہی بنچ میں سماعت کے لئے لگایا جائے، جس پر عدالت نے بحریہ ٹاؤن کے حوالے سے تمام مقدمات کو یکجا کرتے ہوئے ایک ہی بنچ میں لگانے کی ہدایت کی اور مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :