وزیراعظم جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر ، بھارت کی بلوچستان، کراچی اورفاٹا میں مداخلت کا معاملہ بھر پورانداز میں اٹھائیں گے

وزیراعظم نواز شریف کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے ممکنہ تقریر کے نکات سامنے آ گئے

بدھ 16 ستمبر 2015 22:46

وزیراعظم جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر ، بھارت کی بلوچستان، کراچی اورفاٹا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے ممکنہ تقریر کے نکات سامنے آ گئے، وزیراعظم جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اٹھائیں گے، پاکستان خطے میں امن کی کوششیں جاری رکھے گا،وزیراعظم بھارت کی بلوچستان، کراچی، فاٹا میں مداخلت کا معاملہ اٹھائیں گے۔ بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیلئے تقریر کی تیاری شروع کر دی گئی ہے، وزیراعظم کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز، معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ تقریر کی تیاری میں مصروف ہیں، وزیراعظم کی تقریر کے اہم نکات سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اٹھائیں گے، جنوبی اشیاء میں امن و استحکام کیلئے اقدامات وزیر اعظم کے خطاب کا حصہ ہوں گے اور وزیراعظم بھارت کی بلوچستان، کراچی اور فاٹا میں مداخلت کا معاملہ بھی اٹھائیں، پاکستان خطے میں امن کی کوششیں جاری رکھے گا، افغانستان کی صورتحال ضرب عضب اور پاک فوج کی قربانیاں بھی وزیراعظم کے خطاب میں شامل ہوہں گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مالی و جانی نقصان کا بھی ذکر کیا جائے گا، پاکستان کی خارجہ پالیسی کے نکات ہمسائیہ ممالک سے تعلقات کا تذکرہ بھی ہو گا۔