شکارپور، بلاول بھٹو کے نام پر نوسر بازوں کی ہزاروں خواتین سے لوٹ مار،پولیس کی کارروائی

بدھ 16 ستمبر 2015 22:42

شکارپور، بلاول بھٹو کے نام پر نوسر بازوں کی ہزاروں خواتین سے لوٹ مار،پولیس ..

شکارپور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء ) شکارپورمیں بلاول بھٹو کے نام پر نوسر بازوں کی ملی بھگت سے ہزاروں خواتین سے لوٹ مار سیل قائم ، فی فارم پر 200 سو سے 500سو روپے بٹورنے لگے ،ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لے لیا ،کاروائی کے دوران متعددایجنٹ ، اسٹامپ وینڈرز اورفوٹو اسٹیشنریز مالکان کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق شکارپور شہر اور گرد ونواح میں ایجنٹوں اور نوسربازوں نے اسٹامپ وینڈرزاورفوٹو اسٹیشنریز کے ساتھ ملی بھگت کرکے خواتین کو بلاول بھٹو کے نام پر حکومت کی طرف سے فارم جاری کرنے کا جھانسہ دے کر مختلف چوک چوراہوں پر لوٹ مار سیل قائم کر کے فی فارم پر 200 سو سے 500سو روپے بٹورنے میں لگے تھے، جہاں پر باقاعدہ خواتین کو لائین میں کھڑاکر کے تذلیل کے ساتھ فارم دے کر لوٹ مار کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اسٹیشنریز کی جانب سے خواتین کے فوٹواور شناختی کارڈ کی کاپی پرفوٹو لگا کر 200سوسے300سو روپے جبکہ اسٹامپ وینڈرزکی طرف سے فی اسٹامپ پیپر ، شناختی کارڈ کی کاپی اور تصویر پر دستخط اور مہر لگانے کے لیے 200سوسے300سو روپے وصولی کر رہے تھے جبکہ ایجنٹ مافیا نے تمام جعلی دستاویز کو خواتین سے لیکر بلاول بھٹو کے نام پر مبینہ فارم پر سات ہزار روپے نقدی اور ماہانہ راشن دلوانے کے لیے 1000سے1500تک کی لوٹ مار کر رہے تھے اس حوالے شہری اور دیہاتی خواتین نے اپنی چولہے جلانے اور بچوں کی کفالت کی مجبوری کے باعث اپنے نان و نفقہ کی رقم لے کر مذکورہ ایجنٹوں کے ہاتھوں لٹ جانے کے بعد خالی ہا تھوں گھروں کو چلے جاتے تھے ایسی عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر شکارپور عابد سلیم قریشی نے سختی سے نوٹس لے کر شکارپور پولیس کو ملوث عناصر کے کاروائی کا حکم دیا جس کے بعد ایس ایچ او نیوفوجداری چلبل پانڈے عرف عامر حیات خان نے اپنی ٹیم کے ساتھ شہر میں اچانک اسٹیشنریز ، فوٹو گرافر دوکانوں ،اسٹامپ وینڈرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جہان پر شاہ فوٹو گرافر ،عامر فوٹو گرافر ، سجاد فوٹوگرافر ، عدیل فوٹو گرافر ، فیاض فوٹوگرافر، ممتاز شیخ ، سہیل اسٹامپ وینڈرز سمیت دیگر کے خلاف کاروائی کر کے متعدد ملوث ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے جنہیں نیوفوجداری تھانہ کے حوالات میں بند کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر عابد سلیم قریشی نے رابطہ پر بتایا کہ شکارپور میں ایجنٹ مافیا کی طرف سے بلاول بھٹو کے نام خواتین سے لو ٹ مار کا نوٹس لے لیا جس کے خلاف کاروائی کر کے متعد د ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے ملزمان پر مقدمہ درج کیا جائے گا شہر میں کہیں بھی ایسی شکایت موصول ہوئی تو فوری کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ خواتین ایسے نوسر باز ایجنٹوں اور اسٹیشنریز یا اسٹامپ وینڈرز کے جھانسوں میں نہ آئیں اور لٹنے سے بچ جائیں ، دوسری طرف شہریوں نے مطالبہ کیا ہے اس گھناؤنی حرکت میں ملوث اسٹیشنریز، اسٹامپ وینڈرز اور مختلف کیفے کے دکانوں کے مالکان کو قانون کی پکڑ میں لاکر دکانوں کو سیل کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :