Live Updates

لاہور میں تحریک انصاف کے کارکن کی لاش کا معاملہ معمہ بن گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 16 ستمبر 2015 21:55

لاہور میں تحریک انصاف کے کارکن کی لاش کا معاملہ معمہ بن گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16ستمبر 2015 ء) لاہور میں تحریک انصاف کے کارکن کی لاش کا معاملہ معمہ بن گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار عبدالغفار کا معاملہ معمہ بن گیا ہے۔ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی جانب سے مقتول عبدالغفار کی لاش کو اپنی سیاست چمکانے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی جانب سے اصرار کیا جارہا ہے کہ مقتول عبدالغفار کا کارکن ہے اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اسے ٹکٹ جاری کیا گیا تھا۔

مسلم لیگ ن ان کے کارکن کے قتل میں ملوث ہے۔ جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما محسن لطیف کی جانب سے دعوی کیا جارہا ہے کہ مقتول عبدالغفار ن لیگ کا کارکن تھا اور تحریک انصاف ان کے کارکن کی لاش پر سیاست کررہی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات