وزیر اعظم کی جانب سے کسان پیکج کا اعلان، الیکشن کمیشن نے کلین چٹ دے دی

muhammad ali محمد علی بدھ 16 ستمبر 2015 21:24

وزیر اعظم کی جانب سے کسان پیکج کا اعلان، الیکشن کمیشن نے کلین چٹ دے ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16ستمبر 2015 ء) وزیر اعظم کی جانب سے کسان پیکج کا اعلان پر الیکشن کمیشن نے انہیں کلین چٹ دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں وزیر اعظم کی جانب سے کسان پیکج کے اعلان پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو اس حوالے سے کلین چٹ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اعلان کردہ کسان پیکج صرف پنجاب یا سندھ کیلئے نہیں بلکہ پورے ملک کے کسانوں کیلئے ہے۔ لہذا اسے قبل از انتخابات دھاندلی قرار نہیں دیا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :