کراچی میں بھی داعش کا کالا جھنڈا نظر آچکا ہے،سینیٹر شیری رحمان

مشرق وسطیٰ عدم استحکام سے اسی وجہ سے دوچار ہے،ہم نے کیوں اپنا سرریت میں چھپا رکھا ہے مری میں حقانی نیٹ ورک سے بات چیت میں چینی نمائندے بھی موجود تھے،سینٹ اجلاس میں اظہار خیال

بدھ 16 ستمبر 2015 20:39

کراچی میں بھی داعش کا کالا جھنڈا نظر آچکا ہے،سینیٹر شیری رحمان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء) سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ کراچی میں بھی داعش کا کالا جھنڈا نظر آچکا ہے تمام مشرق وسطیٰ عدم استحکام سے اسی وجہ سے دوچار ہے،ہم نے کیوں اپنا سرریت میں چھپا رکھا ہے،مری میں حقانی نیٹ ورک سے بات چیت میں چائنا کے نمائندے بھی موجود تھے،دس سال سے ہندوستان میں ہمارے حوالے سے کوئی پالیسی نہیں تھی لیکن اب مودی سرکار کی کوئی پالیسی ہے،اگر کوئی حساس نوعیت کی بات ہے تو ان کیمرہ سیشن بھی ہوسکتا ہے،کوئی بریفنگ نہیں دی جارہی،حساس معاملات پر مودی سرکار نے پالیسی بنالی ہے کہ پاکستان پر دباؤ برقرار رکھنا ہے،اقوام متحدہ کا اجلاس25 ستمبر کو ہے کیا اس سے پہلے اس پارلیمان میں ہم اس سے قبل کیوں زیر بحث نہیں لاسکتے