پاسپورٹ کے اجرا کے لیے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے’5 ہزار سے زائد افراد کا نام ای سی ایل سے خارج کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس
سمیرا فقیرحسین بدھ 16 ستمبر 2015 15:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 ستمبر 2015 ء) : پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بتایا کہ پاسپورٹ کے اجرا کے حوالے سے عوام کو آسانی ہونی چاہئیے، جس کے لیے وزارت داخلہ ایک ایس ایم ایس سروس کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔ اس سروس کے ذریعے پاسپورٹ کے حصول میں آسانی ہو گی۔ اس سروس کی بدولت پاسپورٹ کے اجرا کے مختلف مراحل سے متعلق بھی عوام کو آگاہی ملتی رہے گی۔
(جاری ہے)
جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ یا عام پاسپورٹ کے حصول کے لیے رشوت بھی نہیں دینی پڑے گی.
پاسپورٹ کے حصول کے لیے درخواست گزار کو ایک ایس ایم ایس نمبر دیا جائے گا. پاسپورٹ اور نادرا میں اصلاحات کی جا رہی ہیں. پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کا اجرا ایک ہی جگہ سے ہو گا. وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ہر ادارے میں بہتری لانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں. نادرا میں بھی غفلت برتنے اور بد عنوانی میں ملوث138 ملازمین کو بر طرف کر دیا گیا ہے جبکہ ان میں سے بیشتر کو گرفتار بھی کیا گیا. کیونکہ نادرا میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا. ان کا کہنا ہے کہ ای سی ایل میں موجود غیر ملکیوں کے لیے بھی ایک الگ پالیسی تشکیل دی جائے گی. 5 ہزار سے زائد افراد کا نام ای سی ایل سے خارج کر رہے ہیں> بغیر جواز کسی کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا جائے گا. انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی دور میں نادرا کو ایک سے زائد بلین کا نقصان ہوا.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.