پی کے 93 سے پیپلز پارٹی کے امید وار کی کامیابی نے ہوا کا رُخ متعین کر دیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 ستمبر 2015 13:29

پی کے 93 سے پیپلز پارٹی کے امید وار کی کامیابی نے ہوا کا رُخ متعین کر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 ستمبر 2015 ء) : اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پی کے 93 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی نے ہوا کا رُخ متعین کر دیا ہے .

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی پی کارکنوں کا کردار قابل تحسین ہے کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی عوامی، سیاسی اور جمہوری خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، نئے پاکستان کا نعرہ ایک خواب تھا آنکھ کُھل جائے تو خواب ختم ہو جاتے ہیں.