اسلام آباد : مولانا فضل الرحمان ، حکومت اور ایم کیوایم کے مابین ثالثی سے دستبردار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 ستمبر 2015 11:09

اسلام آباد : مولانا فضل الرحمان ، حکومت اور ایم کیوایم کے مابین ثالثی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 ستمبر 2015 ء) : جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے حکومت اور ایم کیو ایم کے مابین مزید ثالثی کردار ادا کرنے سے معذرت کر لی.

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں. انہوں نے کہا کہ آپ نے اور پارلیمنٹ نے مجھے جو ذمہ داری سونپی تھی میں نے اُسے نبھایا جبکہ وزیر اعظم شریف سے اپیل کی کہ ایم کیو ایم کے استعفوں کا معاملہ آپ خود ہی حل کریں.