پی کے 93 اپر دیر ضمنی الیکشن، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطا بق پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ ثناء اللہ کامیاب

muhammad ali محمد علی منگل 15 ستمبر 2015 21:17

پی کے 93 اپر دیر ضمنی الیکشن، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطا بق پیپلز ..

اپر دیر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15ستمبر 2015 ء) پی کے 93 اپر دیر ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطا بق پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ ثناء اللہ نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی کے 93 اپر دیر میں ہونے والےضمنی الیکشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں۔ سامنے آنے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ ثناء اللہ نے 21 ہزار 788 ووٹ حاصل کرکے میدان مار لیا ہے۔ ان کے مدمقابل جماعت اسلامی کے ملک اعظم 14 ہزار 617 ووٹ حاصل کر پائے۔

متعلقہ عنوان :