آصف زرداری اپنے دوستوں کی وجہ سے بدنام ہوئے، ان پر سے ابھی تک بلائیں نہیں ٹلیں ،میں نے زرداری اور اس کی اولاد کو دعا دینے کا ذمہ اٹھایا ہوا ہے، آصف زرداری سے پہلی ملاقات اٹک قلعے میں ہوئی، نواز شریف پر بھی میرے بہت سے احسانات ہیں

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے مرشد پیر اعجاز شاہ کا انکشاف

منگل 15 ستمبر 2015 20:41

آصف زرداری اپنے دوستوں کی وجہ سے بدنام ہوئے، ان پر سے ابھی تک بلائیں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری کے مرشد پیر اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری اپنے دوستوں اور حواریوں کی وجہ سے بدنام ہوئے، ان پر سے ابھی تک بلائیں نہیں ٹلیں، میں نے آصف زرداری اور اس کی اولاد کو دعا دینے کا ذمہ اٹھایا ہوا ہے، آصف زرداری سے پہلی ملاقات اٹک قلعے میں ہوئی، نواز شریف پر بھی میرے بہت سے احسانات ہیں۔

منگل کو نجی ٹی وی چینل کے مطابق آصف علی زرداری کے مرشد اعجاز شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ آصف زرداری اپنے دوستوں اور حواریوں کی وجہ سے بدنام ہو رہے ہیں، ان کے دوستوں کو شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اب آصف زرداری اور ان کی اولاد کو دعا دینے کا ذمہ اٹھایا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری سے میری پہلی ملاقات نومبر 2002 میں اٹک قلعہ میں ہوئی ، میں وہاں سے گزرا تو آواز آئی کہ قلعے میں ایک شخص سے مل لو وہاں پہنچا تو آصف زرداری موجود تھے، میں نے اسے بتایا کہ آپ کو اقتدار ملنے والا ہے جب وہ بیرون ملک تھے تو میں نے انہیں کہا کہ وطن واپس آنا یا نہ آنا آپ کی اپنی مرضی ہے۔

آصف زرداری پر سے ابھی تک بلائیں نہیں ٹلیں۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال آصف زرداری کے ساتھ ایوان صدر میں گزارے۔ پیر اعجاز شاہ نے کہا کہ نواز شریف پر بھی میرے بہت سے احسانات ہیں ان سے بھی میری پہلی ملاقات اٹک قلعہ میں ہی ہوئی تھی۔