فیصل آباد ، انسداد دہشت گردی عدالت نے 6سالہ بچی کوزیادتی کے بعد قتل کرنیوالے 2مجرموں کو 4،4مرتبہ موت کی سزا سنادی

منگل 15 ستمبر 2015 19:27

فیصل آباد ، انسداد دہشت گردی عدالت نے 6سالہ بچی کوزیادتی کے بعد قتل ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 6سالہ بچی کوزیادتی کے بعد قتل کرنیوالے 2مجرموں کو 4،4مرتبہ سزائے موت اور 50لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مجرمان علی رضا اور عبد الغفور نے 11اگست کو چھ سالہ بچی کواغواء کے بعد بداخلاقی کا نشانہ بنایا اور پھر قتل کردیا تھا۔منگل کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرموں پر ثابت ہونے پر انہیں 4،4مرتبہ سزائے موت اور 50لاکھ جرمانے کی سزا سنادی

متعلقہ عنوان :