دبئی : تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں، اداروں کی ایک دوسرے کے کام میں مداخلت اچھا شگون نہیں ، پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین آصف علی زرداری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 ستمبر 2015 13:06

دبئی : تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں، اداروں کی ایک دوسرے کے ..

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 ستمبر 2015 ء) : جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں دہشت گردی اور کرپشن کے خلاف جنگ کرنی چاہئیے،مسائل سے نمٹنے وقت آئینی حدود اور اختیارات کے اندر رہنا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ تمام ادارے آئین میں دی گئی حدود کے اندر رہ کر کام کریں، طاقتور اداروں کی دیگر اداروں کی حدود میں دخل اندازی اچھا شگون نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت انتخابات منعقد کروا کر اقتدار منتقل کرنے کا نام ہی نہیں بلکہ آئین کی حدود کا احترام، شفاف احتساب اور مخالفین کی رائے کا احترام جمہوریت ہے۔ جمہوریت کے دشمن مختلف لبادہ اوڑھ کر سامنے آتے ہیں، اس لئے عوام کو جمہوریت کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا جانا چاہیے. جبکہ جمہوریت میں دہشت گرد ذہنیت کا بھی سدٍ باب کیا جانا چاہئیے.