لاہور،کینال روڈ پر ناکے پر نہ رکنے پر پولیس اہلکارں کی فائرنگ سے 20سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی ہو گیا ،فائرنگ کے بعد پولیس اہلکار موقع سے فرار ہو گئے ، واقعہ کی تحقیقات کرائی جائیں گی ‘ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف
اتوار 13 ستمبر 2015 23:53
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13ستمبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ کینال روڈ پر ناکے پر نہ رکنے پر پولیس اہلکارں کی فائرنگ سے 20سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی ہو گیا ،فائرنگ کے بعد پولیس اہلکار موقع سے فرار ہو گئے ، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کرائی جائیں گی ۔ بتایا گیا ہے کہ بیس سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان زمران کو کینال روڈ پر ایف سی ناکے پرپولیس اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا لیکن نوجوان آگے نکل گیا جس پر پولیس اہلکاروں نے اس پر فائرنگ کر دی ۔
فائرنگ کے بعد پولیس اہلکار موقع سے فرار ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کے اہلکار موقع پرپہنچ گئے جنہوں نے ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا ۔(جاری ہے)
زخمی نوجوان زمران نے بتایا کہ وہ ایک ہفتہ قبل دبئی سے آیا ہے۔ موٹر سائیکل پر جارہا تھاکہ پولیس اہلکاروں نے ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا لیکن کاغذات نہ ہونے کی وجہ سے خوف کے مارے ناکے سے آگے نکل گیا اور پولیس اہلکاروں نے پیچھے سے فائرنگ کر دی ۔
اس سلسلہ میں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں اوراس کی تحقیقات کرائی جائیں گی ۔ یہ بھی دیکھا جائے گا کہ آیا پولیس نے ہی ناکہ لگایا ہوا تھاکہ یا پولیس وردی میں کوئی اور عناصر تھے اور اس حوالے سے تحقیقات کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.