ڈیفنس سے والدہ کے گھر جا رہا تھا کہ حملہ ہو گیا ‘ گولی لگنے سے بے ہوش ہونے باعث ملزمان کو دیکھ نہیں سکا ‘ اہلیہ نے چھپ کر جان بچائی‘فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل نے پہلا باضابطہ بیان ریکارڈ کروا دیا
اتوار 13 ستمبر 2015 23:51
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13ستمبر۔2015ء) ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل نے پہلا باضابطہ بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیفنس سے والدہ کے گھر جا رہا تھا کہ حملہ ہو گیا ‘ ملزمان کو دیکھ نہیں سکا ‘ اہلیہ نے چھپ کر جان بچائی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اتوار کو ایم کیو ایم کے فائرنگ سے زخمی ہونے والے رہنما رشید گوڈیل نے تفتیشی افسران کو اپنا پہلا باضابطہ بیان ریکارڈ کرا دیا۔
انہوں نے افسران کو بتایا کہ وہ ڈیفنس سے بہادر آباد اپنی والدہ کے گھر کی طرف جا رہے تھے کہ ان پر حملہ ہو گیا۔ گولیاں لگنے کے باعث بے ہوش ہو گیا جس کی وجہ سے حملہ کرنے والے ملزمان کو نہیں دیکھ سکا۔ انہوں نے کہاکہ حملے کے وقت میرے ساتھ ڈرائیور اور اہلیہ تھیں اہلیہ نے گاڑی میں چھپ کر جان بچائی۔ پولیس نے رشید گوڈیل کے بیان کی روشنی میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
-
کراچی پہنچنے پر کامران فریدی کو گرفتار کرنے کی تیاریاں
-
مشرقی افریقہ میں غیر معمولی سیلابوں سے لاکھوں لوگ بے گھر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.