پاک فوج کی شوال کے علاقوں میں فضائی کارروائیاں ‘15 شدت پسند مارے گئے ‘ متعدد ٹھکانے اور گولہ بارود کا ذخیرہ تباہ

اتوار 13 ستمبر 2015 20:21

پاک فوج کی شوال کے علاقوں میں فضائی کارروائیاں ‘15 شدت پسند مارے گئے ..

شوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13ستمبر۔2015ء) پاک فوج نے شوال کے علاقوں گوربز اور زویا میں فضائی کارروائیاں کی جن میں 15 شدت پسند مارے گئے ، جیٹ طیاروں کی بمباری کی نتیجے میں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شوال کے علاقوں گوربز اور زویا میں فضائی کارروائیوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 15 شدت پسند مارے گئے ۔

دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں اور گولہ بارود کو تباہ کردیا گیا ۔ واضح رہے کہ شوال میں پاک فوج کی زمینی کارروائی جاری جس میں ابھی تک 3 سو کے قریب دہشت گرد مارے جا چکے ہیں ۔ آپریشن ضرب عضب اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے ، شمالی وزیرستان کا 95 فیصد علاقہ دہشتگردوں سے کلیئر کروا لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :