شریف برادران کو مہنگے ترین منصوبے لگانے کا شوق ہے،مراد علی شاہ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 13 ستمبر 2015 19:06

شریف برادران کو مہنگے ترین منصوبے لگانے کا شوق ہے،مراد علی شاہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13ستمبر۔2015ء)سندھ کے وزیر خزانہ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت پر الزا م لگاتے ہوئے کہا ہےکہ حکمرانوں کو مہنگے سےمہنگے پروجیکٹ بنانے کا شوق ہے ، کرپشن کے رکارڈ پر رکارڈ بن رہے ہیں لیکن یہ تحقیقاتی اداروں کونظر نہیں آتا۔

(جاری ہے)

کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے سندھ کے وزیر خزانہ مرادعلی شاہ نےکہا کہ وفاق کی پالیسیوں سے سندھ حکومت کو نقصان ہورہا ہے ، بجلی کی پیدوار کرنے والے لوکل پروڈیوسرز کو مالی طور پر پریشان کیا جارہاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سولر پلانٹ سندھ میں لگے ہیں لیکن سندھ میں ہی اندھیرا ہے ، اگر سندھ اندھیرے میں رہا تو پورا ملک اندھیرے میں رہے گا۔