رحیم یار خان، سپرائٹ بوتل سے چھپکلی برآمد ہونے پر کوکا کولا پلانٹ سیل
فہد شبیر اتوار 13 ستمبر 2015 18:42
رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13ستمبر۔2015ء)ڈی سی او کیپٹن[ر]محمد ظفراقبال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر جاویداحمد، بتول اسعدی، ڈی او لائیو سٹاک سید سبطین شاہ، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر حسن خان ودیگر انسپکشن ٹیم نے ملٹی نیشنل مشروب بنانے والی کمپنی کوکا کولاکا شیشہ کی بوتل میں مشروب بنانے والا پلانٹ سیل کر دیا۔کمپنی کے ڈیلر نے شہر میں واقع دکان پر سپلائی فراہم کی تھی جس میں سے 1لیٹر سپرائیٹ کی سیل پیک بوتل میں چھپکلی موجود تھی جس پر دکاندار نے ضلعی انتظامیہ کو شکایت درج کرائی کہ وہ ڈیلر کی جانب سے آنے والی بوتلیں صاف کر کے فریزر میں لگا رہا تھا تو اس نے 1لیٹر سپرائیٹ کی بوتل میں کسی چیز کی موجودگی پائی غور کرنے پر معلوم ہوا کہ بوتل میں چھپکلی ہے ۔
مذکورہ واقع بارے انتظامی افسران کی جانب سے فیکٹری انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا تو انتظامیہ کی جانب سے کوئی تسلی بخش جواب موصول نہ ہوا جبکہ مذکورہ کمپنی کے ڈیلر نے بھی تسلیم کیا کہ یہ بوتلیں دکاندار کو اسی نے سپلائی کی ہیں جو ڈیلر نے فیکٹری سے حاصل کی تھیں۔(جاری ہے)
واقع کی اطلاع ڈی سی او کیپٹن[ر]محمد ظفر اقبال کو دی گئی تو انہوں نے انسپکشن ٹیم کو مذکورہ فیکٹری کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی جس پر انسپکشن ٹیم نے فیکٹری کا دورہ کیا تو اس امر کا اندازہ لگایا گیا کہ فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے چھپکلیوں سمیت دیگر حشرات کی روک تھام کے لئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئیے گئے تھے جبکہ انسپکشن ٹیم نے انتظامیہ کو چھپکلیوں کی پروڈیکشن ایریا میں موجودگی بارے آگاہ کیااور موقع پر انہیں چھپکلیوں کی موجودگی دکھائی گئی۔
انسپکشن ٹیم نے مذکورہ فیکٹری کا شیشہ کی بوتل میں مشروب بھرنے والے پلانٹ کو سیل کر دیا جبکہ جس بوتل میں سے چھپکلی برآمد ہوئی اس بوتل کے ساتھ پروڈیکشن ہونے والا تمام سٹاک اور ڈیلرز شاپ کو بھی سیل کرتے ہوئے فیکٹری انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی۔جبکہ فیکٹری میں سے سیمپل لیتے ہوئے لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے روانہ کر دئیے گئیےمزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.