پنجاب کے گرلز سکول و کالجز میں موبائل کیمرے لے جانے پر پابندی عائد

سوشل میڈیا پر لڑکیوں کے جعلی اکاوٴنٹ بنا کر نا زیبا تصاویر اپ لوڈ کرنے والی”گرلز گینگ“ کا انکشاف

اتوار 13 ستمبر 2015 17:23

پنجاب کے گرلز سکول و کالجز میں موبائل کیمرے لے جانے پر پابندی عائد

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) حکومت پنجاب کی واضح ہدایت کے بعد محکمہ تعلیم نے پنجاب بھر کے ضلعی ایجوکیشن آفیسر کو ہدایت جاری کی ہیں کہ تمام گرلز سکولوں اور کالجز میں موبائل کیمرے لے جانے پر پابندی عائد کرنے کے حکم پر سختی سے عمل در آمد کروائیں۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم کے مطابق مختلف محکموں میں مرد حضرات کی طرف سے خواتین کی تصاویر کو فیس بک پر اپ لوڈ کرکے بلیک میل کرنے کے واقعات کے بعد سوشل میڈیا پر لڑکیوں کے جعلی اکاوٴنٹ بنا کر نا زیبا تصاویر اپ لوڈ کرنے والی”گرلز گینگ“ کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔

پنجاب کے دس اضلاع میں متعدد سکول و کالجز میں واقعات رونما ہوئے ہیں تاہم لیڈی ڈاکٹرز کے ساتھ ہونے والے سلوک اور گینگ کے سرغنہ کی گرفتاری کے بعد محکمہ تعلیم نے تمام اداروں میں موبائل کیمروں پر پابندی لگا دی ہے۔