وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیرعلی نے ناقص کارکردگی پر ایگزیکٹو انجنئیر سمندری ڈویژن محمد امجد کومعطل کردیا

اتوار 13 ستمبر 2015 17:12

وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیرعلی نے ناقص کارکردگی پر ایگزیکٹو انجنئیر ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیرعلی کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو فیسکو رشید احمد اسلم نے ناقص کارکردگی پر ایگزیکٹو انجنئیر سمندری ڈویژن محمد امجد کومعطل کردیا ۔اور فیلڈ افسران کو کہا ہے کہ وہ ریکوری اور لائن لاسز کے اہداف کو ہرصورت پورا کریں ۔بصورت دیگر ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

وہ فیسکو ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ چاروں سرکلز کے جائزہ اجلاس میں افسران سے خطاب کررہے تھے ۔انھوں نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ خلوص نیت سے صارفین کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں کیونکہ صارفین کا اطمینان ہی ادارے کی ترقی کا عکاس ہوتا ہے ۔ صارفین کو بے جا تنگ کرنے والے عناصر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

صارفین کے مسائل کا فوری اور یقینی حل ان کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔

اگر صارفین مطمئن ہوں گے تو کمپنی کو ترقی کی منازل طے کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ چیف ایگزیکٹو نے بجلی چوری کی بیخ کنی کیلئے ٹاس فورسز کو مزید متحرک کرنے پر زور دیا اور کہا کہ کسی بھی رعایت کے بغیر بلاامتیاز بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ بجلی چوری جیسے قومی جرم کے خلاف ٹیموں کو مزید فعال کریں ۔ بجلی چوروں کو پکڑ یں اور بے نقاب کریں ۔

انھوں نے کہاکہ ڈیڈ ڈیفالٹر زسے ریکوری کو مزید بہتر کیا جائے اوربل کی ادائیگی نہ کرنے والے صارفین کے کنکشن کو فوری طورپرمنقطع کر دیا جائے۔سرکاری اورپرائیویٹ نادہندہ اداروں کے کنکشن کاٹیں اور میڈیا میں اس کی تشہیر بھی کریں۔ انہوں نے حادثات کی شرح کوکم کرنے کیلئے سیفٹی کومزید بہتر بنانے پرزوردیا اور ٹی اینڈ پی (T&P)کے استعمال کویقینی بنانے کے احکامات بھی دئیے۔قبل ازیں چاروں سرکلز کے سپرنٹنڈنگ انجنئیرزنے چیف ایگزیکٹو کو اپنے اپنے سرکل کی کارکردگی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔اجلاس میں چاروں سرکلز کے ایگزیکٹو انجنئیرز،ڈی سی ایم اور ایس ڈی اوزنے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :