کراچی: مفتی شامزئی سمیت دیگر علما کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
فہد شبیر اتوار 13 ستمبر 2015 16:09
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13ستمبر۔2015ء)مفتی شامزئی ودیگر علما اور پولیس انسپکٹر ناصر الحسن سمیت دیگر کئی افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم وصی حیدر کو پولیس نے فیڈریا بی ایریا سے گرفتار کرلیا ہے۔ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق گرفتارملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے حکام کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کر کے علمائے کرام اور انسپکٹر ناصر الحسن سمیت دیگر افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اہم ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم سے دستی بم اور اسلحہ برآمدکرنے کا دعوی کیا گیاہے۔
ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر 2002میں حیدر آباد سے کراچی منتقل ہوا اور 2004میں سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد پہلی کارروائی 2005میں گرومندر کے قریب کی ، جہاں مفتی نظام الدین شامزئی کو شہید کردیا گیا تھا۔(جاری ہے)
2007میں لائنز ایریا میں صفدر نامی کباڑی کو بھتہ نہ دینے اور 2009میں ایس ایچ او بریگیڈ انسپکٹر ناصر الحسن کو لائنز ایریا میں ہی ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا۔
2010 میں لائنز ایریا حسینی امام بارگاہ کےقریب ایم کیو ایم حقیقی کے کارکن عبدالشکور کوموت کے گھاٹ اتارا، 2011میں ہائیکورٹ کے ملازم بشیر احمد کو لکی اسٹار کے قریب قتل کیا۔ 2013میں ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شارع فیصل پر نرسری کے قریب ہائی روف پر فائرنگ کر کے علمائے کرام عبدالمجید دین پوری، حافظ محمد احسان اور مفتی صالح محمد قاضی کو جاں بحق کیا ۔ ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 2011اور 2012 کے دوران بھی فائرنگ کر کے مذہبی اور سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت 6دیگر افراد کو قتل جبکہ ایک کو زخمی بھی کیا۔ گرفتار ٹارگٹ کلر سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.