حرم شریف کرین حادثہ، شہید ہونے والوں میں 15 پاکستانی بھی شامل

muhammad ali محمد علی اتوار 13 ستمبر 2015 00:22

حرم شریف کرین حادثہ، شہید ہونے والوں میں 15 پاکستانی بھی شامل

مکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12ستمبر 2015 ء) حرم شریف کرین حادثہ میں شہید ہونے والوں میں 15 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ عرب ٹی وی کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے گزشتہ روز سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں حرم شریف میں کرین حادثے میں شہید ہونے والے عازمین میں 15 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اس حوالے سے مکہ میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق جاں بحق ہونے والے دیگر شہداء میں بنگلہ دیش، ایران کے 25،25، مصر کے 23، بھارت کے 10، ملائیشیا کے 6 شہری شامل ہیں، جبکہ شہید ہونے والوں میں الجزائر اور افغان شہری بھی شامل ہیں

متعلقہ عنوان :