پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ،نجی کمپنیوں سے انسدادڈینگی سپرے کرانے پر پابندی لگا دی گئی

ہفتہ 12 ستمبر 2015 23:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12ستمبر۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے حکم پرمحکمہ داخلہ نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذکردی ہے،جس کے تحت سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پرنجی کمپنیوں سے انسداد ڈینگی سپرے کرانے پر پابندی لگا دی گئی ہے اورمحکمہ صحت کی اجازت کے بغیرآئندہ کسی بھی تعلیمی ادارے یا عوامی جگہ پرانسدادڈینگی سپرے نہیں کیا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :