بورڈ آف ڈائریکٹرز کا نندی پور پاور پلانٹ کا انتظام6 ماہ کیلئے امریکی کمپنی کے بجائے چینی کمپنی ڈونگ فنگ کے حوالے کرنے کافیصلہ

ہفتہ 12 ستمبر 2015 23:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12ستمبر۔2015ء)بورڈ آف ڈائریکٹرز نے نندی پور پاور پلانٹ کا انتظام6 ماہ کیلئے چینی کمپنی ڈونگ فنگ کے حوالے کرنے کافیصلہ کرلیا ،پاور پلانٹ کا انتظام امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک کو دینے کی وزارت پانی و بجلی کی تجویز کو مسترد کر کے چینی کمپنی کے حوالے کرنے کافیصلہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق نندی پور پاور پلانٹ کا انتظام6 ماہ کیلئے چینی کمپنی ڈونگ فنگ کے حوالے کرنے کافیصلہ کرلیا گیاہے۔

(جاری ہے)

وزارت پانی و بجلی نے چند روز قبل نندی پور پاور پلانٹ کو امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک کے حوالے کرنے کی تجویز دی تھی جسے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مسترد کرتے ہوئے پاور پلانٹ کا انتظام چینی کمپنی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ایم ڈی نندی پور پاور پلانٹ محمد محمود نے بھی امریکی کمپنی کو ٹھیکہ دینے کی مخالفت کی۔نندی پور پاور پلانٹ کا انتظام چینی کمپنی کے حوالے کرنے کا جواز یہ ہے کہ اسے تیار اور تعمیر بھی اسی چینی کمپنی نے ہی کیا تھا اور اب اسے کسی اور کمپنی کے حوالے کرنا پیپرز رولز کی خلاف ورزی ہو گی۔بورڈ آف ڈائریکٹرز کے مطابق 6 ماہ کے بعد نندی پور پاور پلانٹ سے متعلق عالمی مسابقتی بڈنگ کی جائے گی۔