کابل : آرمی پبلک سکول پر حملے میں ملوث گنڈا پور گروپ کے 15 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 ستمبر 2015 11:02
کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 ستمبر 2015ء) : افغانستان کے ضلع گومل میں امریکہ کے جاسوس طیارے کی بمباری میں تحریک طالبان پاکستان گنڈا پور گروپ کے 15 دہشت گرد جہنم واصل کر دئےگئے، مذکورہ گروپ پشاور اسکول سانحہ کا ذمہ دارہے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے ضلع گومل میں امریکا کے فضائی حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے پندرہ دہشت گرد مارے گئے، یہ حملہ افغانستان میں ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کے خلاف حالیہ کارروائی کا حصہ تھا، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے گنڈا پورگروپ سے ہے۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان گنڈا پورگروپ کی قیادت کالعدم فضل اللہ کے ہاتھ میں ہے، گنڈا پور دہشت گرد گروپ نے پشاور اسکول سانحہ کی ذمہ داری قبول کی تھی، ایک ہفتہ قبل پاکستان اور افغان حکومت کے درمیان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اورباہمی اعتماد کی بحالی کیلئے کوششوں پر اتفاق ہوا تھا۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملہ جنوبی وزیرستان سے ملحقہ افغان سرحدی علاقہ میں افغانستان کے اندر ہوا۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب اور خیبر ایجنسی میں خیبر ٹو آپریشن کے باعث دہشت گردوں کی بڑی تعداد افغانستان فرار ہوگئی ہے۔گذشتہ سال 16 دسمبر 2014 ءکو آرمی پبلک اسکول پشاور پر دہشت گردوں کے سفاکانہ حملے میں بچوں اور اساتذہ سمیت 150 افراد نے جام شہادت نوش کیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.