حرم شریف میں کرین حادثہ افسوسناک ہے، زخمی و شہید پاکستانی عازمین حج سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے کے سلسلے میں سعودی حکومت سے رابطے میں ہیں،سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر منظور الحق کی کو نجی ٹی وی سے گفتگو، ابھی تک زخمی و شہید پاکستانی عازمین حج سے متعلق کوئی حتمی اطلاع نہیں مل سکی،ڈائریکٹر حج ابو عاکف

جمعہ 11 ستمبر 2015 23:59

حرم شریف میں کرین حادثہ افسوسناک ہے، زخمی و شہید پاکستانی عازمین حج ..

ریاض/ مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11ستمبر۔2015ء) سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر منظور الحق نے کہا ہے کہ حرم شریف میں کرین حادثہ افسوسناک ہے، زخمی اور شہید پاکستانی عازمین حج سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے کے سلسلے میں سعودی حکومت سے رابطے میں ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر منظور الحق نے کہا ہے کہ حرم شریف میں ٹرین گرنے سے پیش آنے والا حادثہ افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ حکومت سے مکمل رابطے میں ہے اور زخمی و شہید پاکستانی عازمین حج کے سلسلے میں معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ڈائریکٹر حج نے کرین حادثے میں ایک پاکستانی عازم حج کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ڈائریکٹر حج ابو عاکف نے کہا کہ ابھی تک زخمی و شہید پاکستانی عازمین حج سے متعلق کوئی حتمی اطلاع نہیں مل سکی۔