حرم شریف میں کرین گرنے سے90 عازمین حج شہید،200 سے زائد زخمی،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ، بعض کی حالت تشویشناک ،سعودی محکمہ شہری دفاع کی حادثے میں 65افراد کے شہیداور 154کے زخمی ہونے کی تصدیق ،کرین طوفان اور بادوں باراں کے باعث گری، واقعہ صفاء مروا کے مقام پر پیش آیا، عینی شاہدین،طوفا ن اور حادثے کے باجودخانہ کعبہ کا طواف جاری ، فضا لبیک اللھم لبیک کی صدا ؤں سے گونجتی رہی،صدر، وزیراعظم و دیگر شخصیات کا سانحہ پر اظہار افسوس، پاکستانی سفیرمنظور الحق کو ہسپتالوں میں زخمیوں کی عیادت کی ہدایت

جمعہ 11 ستمبر 2015 23:59

حرم شریف میں کرین گرنے سے90 عازمین حج شہید،200 سے زائد زخمی،زخمیوں کو ..

مکہ مکرمہ/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11ستمبر۔2015ء) حرم شریف میں صفاء اور مردہ کے درمیان جگہ پرتعمیراتی کام کے دوران تیز آندھی اور طوفان کی وجہ سے کرین نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 90 عازمین حج شہید اور200سے زائد زخمی ہوگئے ، کئی ملبے تلے دب گئے جنہیں نکالنے کاکام جاری ہے ، زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جس کے باعث شہداء کی تعدا د میں اضافے کاخدشہ ہے ، طوفا ن اور حادثے کے باجودخانہ کعبہ کا طواف جاری رہا، اور حرم شریف کی فضا لبیک اللھم لبیک کی صدا سے گونجتی رہی ۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو حرم شریف کی توسیع کا کام جاری تھا کہ اس دوران تیز آندھی،طوفان اور بارش وژالہ بارش شروع ہو گئی جس کے نتیجے میں درخت ، خیمے وغیرہ اکھڑ گئے جبکہ اس دوران صفا و مروہ کے درمیان مقام پر حرم کعبہ کی توسیع کے لئے نصب کرین بھی نیچے آ گری جس کے نتیجے میں وہاں پر موجود 90 سے زائد افراد شہید،200سے زائد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ایمبولنسوں کے ذریعے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران ہسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی لوگوں کی بڑی تعداد ایمبولینسز میں ہی موجود رہی جہاں انہیں طبی امداد دی گئی ۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق حرم شریف میں حادثے کے وقت کم و بیش 20سے 30ہزار عازمین حج موجود تھے اور خدشہ یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ شہید ہونے والوں میں زیادہ تر عازمین حج شامل ہیں اور اس تعداد میں اضافے کاخدشہ ہے ۔ بعض ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 70 سے زائد سے تاہم سرکاری سطح پرسعودی شہری دفاع کے محکمے نے حادثے میں 65افراد کے شہیداور 154کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ صفاء اور مروہ کے درمیان مقام پر نماز عشاء سے قبل پیش آیا پیش آیا، بتایا جاتا ہے کہ2 دن پہلے جگہ کو نمازیوں کیلئے کلیئر کیا گیا تھا۔طوفا ن اور حادثے کے باجودخانہ کعبہ کا طواف جاری رہا، اور حرم شریف کی فضا لبیک اللھم لبیک کی صدا سے گونجتی رہی ۔ صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف و دیگر سیاسی جماعتوں نے حرم شریف میں پیش آنے والے سانحہ اور اس میں ہونے والے جانی نقصان پر پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور شہداء کے لواحقین سے گہری ہمدردی کابھی اظہار کیااور جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی سعودی حکومت کو ہرممکن تعاون کی پیشکش کی ۔

ادھر وزیر اعظم نوازشریف نے سعودی عرب میں پاکستانی سفیرمنظور الحق کو ہسپتالوں میں زخمیوں کی عیادت اورہرممکن طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت ہے