مکہ مکرمہ حرم کرین حادثے کی اصل وجہ سامنے آگئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 ستمبر 2015 23:23

مکہ مکرمہ حرم کرین حادثے کی اصل وجہ سامنے آگئی
مکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11ستمبر 2015 ء) مکہ مکرمہ حرم کرین حادثے کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے عرب نیوز سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں حرم شریف میں جاری تعمیراتی کام کے دوران صفا اور مروہ کے درمیان نصب تعمیراتی کرین عازمین پر جاگری جس کے باعث 70 سے زائد عازمین شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایک عینی شاہد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عصر کی نماز کے بعد جب وہ خانہ کعبہ کا طواف مکمل کر چکے تو اچانک ریتیلی طوفان شدت اختیار کرگیا اور تیز طوفانی ہوائیں چلنے لگیں اور ایک دم تیز طوفانی بارش بھی شروع ہوگئی۔ اس کے بعد اچانک بجلی کڑکنے لگی صفا اور مروہ کے درمیان نصب کرین پر گری جس کے باعث وہ کرین حرم کی نئی تعمیر شدہ عمارت کے ایک ستون پر آگری۔ کرین حرم کی زمینی اور پہلی فلور پر موجود لوگوں پر گری جس کے باعث زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :