وزیراعظم نواز شریف کا حرم کرین حادثے پر اظہار افسوس، شہدا کے بلند درجات کیلئے دعا

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 ستمبر 2015 22:33

وزیراعظم نواز شریف کا حرم کرین حادثے پر اظہار افسوس، شہدا کے بلند درجات ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11ستمبر 2015 ء) وزیراعظم نواز شریف نے حرم کرین حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے عرب نیوز سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں حرم شریف میں جاری تعمیراتی کام کے دوران صفا اور مروہ کے درمیان نصب تعمیراتی کرین عازمین پر جاگری جس کے باعث 70 سے زائد عازمین شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے شہید ہوجانے والے افراد کے بلند درجات کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعظم نے مکہ میں پاکستانی سفیر کو زخمی افراد کی فوری عیادت کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

متعلقہ عنوان :