سعودی عرب میں مسجد الحرام میں عازمین پر تعمیراتی کرین گر گئی،عازمین حج سمیت 70 افراد شہید

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 ستمبر 2015 21:54

سعودی عرب میں مسجد الحرام میں عازمین پر تعمیراتی کرین گر گئی،عازمین ..
مکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11ستمبر 2015 ء) سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں حرم شریف میں تعمیراتی کرین گر گئی جس کے باعث 70 سے زائد عازمین شہید ہوگئے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے عرب نیوز سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں حرم شریف میں جاری تعمیراتی کام کے دوران صفا اور مروہ کے درمیان نصب تعمیراتی کرین عازمین پر جاگری جس کے باعث 70 سے زائد عازمین شہید ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

حادثے میں درجنوں عازمین بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جمعہ کا روز ہونے کے باعث آج حرم شریف میں عازمین کا معمول سے زیادہ رش تھا جس کے باعث شہید ہوجانے والے عازمین کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔حادثہ شدید بارش اور تیز ہواوں کے باعث عشاء کی نماز سے چند لمحے قبل پیش آیا۔ تاہم اس افسوسناک حادثے کے باوجود حرم شریف میں موجود عازمین کی جانب سے خانہ کعبہ کا طواف تاحال جاری ہے۔