کراچی : بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 67 واں یوم وفات آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 11 ستمبر 2015 11:18

کراچی : بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 67 واں یوم وفات آج عقیدت ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 11 ستمبر 2015 ء) :بانی پاکستان کا 67 واں یوم وفات آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے. اس موقع پرکراچی سمیت ملک بھرمیں تقریبات کااہتمام کیاجائے گا۔ قائداعظم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

قائداعظم کے یوم وفات پر گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اورصوبائی کابینہ کے اراکین نے بانی پاکستان کے مزارپر حاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی بھی کی۔ علاوہ ازیں قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم وفات کی نسبت سے شہریوں کی ایک بڑی تعدادبھی مزارقائد پرحاضری دے گی اورفاتحہ خوانی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :