سندھ رینجرز کا وکیل حسنین بخاری کے قاتلو ں کی موجو دگی کی اطلاع پر سرجیکل آپریشن ،مقابلے میں4 دہشتگرد ہلاک، ایک اہلکارزخمی
ہلاک ہونے والے دہشت گرد وکیل حسنین کے قتل میں ملوث تھے، ترجمان رینجرز
جمعرات 10 ستمبر 2015 23:15
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) سندھ رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک اہلکارزخمی ہو گیا۔ ترجمان رینجرزسندھ کے مطابق جمعرات کو کراچی کے علاقے کورنگی میں ناردرن بائی پاس پر رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔
(جاری ہے)
جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے اورمقابلے میں ایک اہلکارزخمی ہوا جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان رینجرزکے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد وکیل حسنین کے قتل میں ملوث تھے۔ یاد رہے کہ وکیل حسنین بخاری کو چار مارچ 2015کو ٹارگٹ کلنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ ملزمان کی علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر سرجیکل آپریشن کیاگیااس دوران ملزمان نے رینجرز پر فائرنگ شروع کردی جوابی کارروائی میں 4دہشتگرد ہلاک ہوگئےمزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
-
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس
-
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
-
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
-
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
-
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال
-
ضمنی الیکشن میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ دفن ہو گیا ‘ یاسمین راشد
-
ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ، پاکستان نے ہمیشہ کشمیراور فلسطین کے مسئلہ کو ہر فورم کر اجاگر کیا ہے، فیصل کریم کنڈی
-
زبانی، تحریری طلاق پر قانون کیا کہتا ہے ہائی کورٹ کا عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل پراستفسار
-
بدین میں 2 نوعمرلڑکوں کا گینگ ریپ، پولیس اہلکار اورسیاستدان کیخلاف مقدمات درج
-
پشاو،بڈھ بیرپولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.