امان و امان کی صورتحال بہتر ہوتے ہی پشاور بدلنے لگا

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 ستمبر 2015 23:10

امان و امان کی صورتحال بہتر ہوتے ہی پشاور بدلنے لگا
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10ستمبر 2015 ء) امان و امان کی صورتحال بہتر ہوتے ہی پشاور بدلنے لگا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد صوبے کا دارالخلافہ پشاور بھی بدلنے لگا ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردی بڑھنے کے بعد ماڈلنگ اور فیشن ڈیزائنرز صوبے کو چھوڑ کر جانے پر مجبور ہوگئے تھے۔ تاہم اب پشاور میں ماڈلنگ اور فیشن ڈیزائنرز کی دنیا دوبارہ سے آباد ہونے لگی ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ کچھ دنوں میں مقامی ماڈلز کیلئے متعدد فیشن شوز منعقد ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے ماڈلز کا کہنا ہے کہ انہیں پشاور واپس لوٹ کر کافی اچھا محسوس ہو رہا ہے۔ پشاور میں اب فیشن شوز منعقد ہوتے رہنے چاہیں۔

متعلقہ عنوان :