امریکہ میں بھی پھانسی کی سزا پر عملدرآمد کی منظوری دے دی گئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 ستمبر 2015 22:00

امریکہ میں بھی پھانسی کی سزا پر عملدرآمد کی منظوری دے دی گئی

واشنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10ستمبر 2015 ء) امریکہ میں بھی پھانسی کی سزا پر عملدرآمد کی منظوری دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ا مریکی ریاست آرکنساس دس سال بعد سزائے موت پر پابندی ختم کر رہی ہے جو قانونی وجوہات اور ادویات کی کمی کے باعث لگائی گئی تھی۔ آرکنساس کے گورنر آسا ہچیسن نے آٹھ قیدیوں کی پھانسی کی تاریخ کی منظوری دے دی۔21 اکتوبر کو دو قیدیوں کو سزائے موت دینے کے لیے تین دواوں کے ایک مجموعے کا استعمال کیاجائے گا جس میں متنازعہ دوا میڈازولم بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ میں سزائے موت پر عملدرآمد میں تاخیر کی وجہ حالیہ برسوں میں سزا کے لیے دی جانے والی ادویات بنانے والی کمپنیوں کا دواوں کی فراہمی سے انکار تھا۔ تاہم ریاستی اٹارنی جنرل کی جانب سے گورنر کو تحریر کیے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ آرکنساس میں سزائے موت کے منتظر قیدیوں کی اپیل کا وقت ختم ہوگیا ہے اور ریاست کے حکام نے سزا کے لیے درکار ضروری ادویات کی وافر مقدار بھی حاصل کر لی ہے۔ اس خط کے بعد گونرز کی جانب سے پھانسی کی سزا پر عملدرآمد کی تاریخیں گذشتہ ہفتے طے کر دی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :