لاہورہائیکورٹ نے حجاب کی بنیاد پر داخلہ نہ دینے کے کیس میں الزامات ثابت ہونے تک طالبہ کو کالج کیخلاف سوشل میڈیا مہم سے روک دیا
جمعرات 10 ستمبر 2015 21:35
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء ) حجاب کی بنیاد پر داخلہ نہ دینے کے کیس میں لاہورہائیکورٹ نے الزامات ثابت ہونے تک طالبہ کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے خلاف سوشل میڈیا مہم سے روکدیا ۔مہرین شفق نامی طالبہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں الزام لگایا تھا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے انہیں داخلہ دینے سے صرف اس وجہ سے انکار کردیا تھا کہ وہ حجاب لیتی ہیں۔
بعد ازاں مہرین شفق نے لاہور ہائیکورٹ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے خلاف پٹیشن دائر کی تھی۔ جمعرات کو لاہور ہائی کورٹ میں مذکورہ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے قرار دیا کہ سوشل میڈیا پر مہم چلانے سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی جیسے ادارے کی ساکھ متاثر ہورہی ہے۔(جاری ہے)
عدالت نے متاثرہ طالبہ کو ایسی سرگرمیوں سے باز رہنے کی ہدایت کی۔
سماعت کے دوران گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی انتظامیہ نے واضح کیا کہ مہرین کو حجاب کی بنیاد پر داخلہ دینے سے انکار نہیں کیا گیا تھا، اگر وہ میرٹ پر آتیں تو انہیں ضرور داخلہ دیا جاتا۔عدالت نے انتظامیہ کا موقف سننے کے بعد کیس کی سماعت دوہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔واضح رہے کہ مہرین شفق نامی طالبہ نے فیس بک پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں الزام لگایا تھا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی انتظامیہ نے داخلہ انٹرویو کے دوران ان کے حجاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ جیسی لڑکیوں کے لیے ویمن کالجز اور گرلز یونیورسٹیاں موجود ہیں‘‘۔طالبہ کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کے اس رویے سے ان کے جذبات مجروح ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ہر عورت کا حق ہے کہ اگر وہ نقاب کرتی ہے یا کسی بھی اسلامی اصول پر عمل کرتی ہے تو اسے اس کی آزادی ہونی چاہیے۔ویڈیو میں مہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ جاننا چاہتی ہیں کہ حجاب کی بنیاد پر داخلہ نہ دینے کا فیصلہ شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے سربراہ کا ہے یا یہ یونیورسٹی کی پالیسی ہے۔انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ سے درخواست کی اگر حجاب کے حوالے سے ان کا کوئی تحریری قانون موجود ہے تو وہ اسے سامنے لے کر آئیں۔کوہاٹ سے تعلق رکھنے والی طالبہ نے متعلقہ حکام سے اس واقعے کا نوٹس لینے کی بھی اپیل کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.