عالمی ادارہ صحت نے عازمین حج کو سعودی عرب میں پھیلنے والے مہلک وائرس سے خبردار کردیا
جمعرات 10 ستمبر 2015 21:28
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) عالمی ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ 2012 میں سعودیہ عرب میں پھیلنے والے وائرس کا خطرہ اب بھی موجود ہے اس لیے رواں برس عازمین حج مہلک وائرس مرس سے بچنے کے لیے خصوصی احتیاط کریں۔مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم یا مرس کا ظہور اگرچہ سعودی عرب سے ہوا تھا لیکن اب یہ دنیا بھر میں پھیل رہا ہے اور آخری مرتبہ اس کی شدت جنوبی کوریا میں دیکھی گئی تھی۔
حکام کے دنیا بھر میں اس کے 1500 کیس رپورٹ ہوئے اور 500 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ان میں سے 75 فیصد اموات سعودی عرب اور مشرقِ وسطی میں ہوئی ہیں جب کہ جنوبی کوریا میں اس کے 185 کیس رونما ہوئے اور 36 اموات ہوئی ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کیا ہے کہ حج کے دوران اس کی وبا ایک بار پھر پھوٹ سکتی ہے اور اس کے نتیجے میں وہاں موجود عازمین اس وائرس کو اپنے اپنے ملک میں پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں اس لیے وائرس سے بچنے کے لیے خصوصی احتیاط برتی جائے جب کہ کوریا میں یہ وائرس مرس ایک نئے روپ کے ساتھ سامنے آیا ہے اور بڑے پیمانے پر پھیلنے کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
-
ملتان: تندور مالکان نمایاں مقامات پر 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے آویزاں کریں، ڈپٹی کمشنر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.