رشید گوڈیل ملک چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں: مجیب الرحمان شامی

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 ستمبر 2015 21:08

رشید گوڈیل ملک چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں: مجیب الرحمان شامی

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10ستمبر 2015 ء) مجیب الرحمان شامی نے بتایا ہے کہ رشید گوڈیل ملک چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما رشید گوڈیل ملک چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ ماہ قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوجانے کے بعد سے رشید گوڈیل اب تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں تاہم ان کی زندگی کو اب بھی مختلف جانب سے خطرات لاحق ہیں۔ اپنی جماعت ایم کیو ایم کے ساتھ ان کے تعلقات بھی اب سرد مہری کا شکار ہیں جس کے باعث ان کے اہلخانہ کی خواہش ہے کہ رشید گوڈیل فی الحال بیرون ملک چلے جائیں۔