حکومت کا زرعی شعبے کے مسائل حل کرنے اور چھوٹے کاشتکاروں کی امداد کیلئے ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ

اعلان وزیراعظم نواز شریف آئندہ ہفتے کرینگے

جمعرات 10 ستمبر 2015 20:52

حکومت کا زرعی شعبے کے مسائل حل کرنے اور چھوٹے کاشتکاروں کی امداد کیلئے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) حکومت نے زرعی شعبے کے مسائل حل کرنے اور خاص طور پر چھوٹے کاشتکاروں کی امداد کیلئے ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان وزیراعظم نواز شریف آئندہ ہفتے کرینگے ۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں زرعی شعبے کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا اور کسانوں کیلئے ریلیف پیکج پر غور کیا گیا تاکہ چھوٹے کاشتکاروں کے مسائل حل کئے جا سکیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور قومی تحفظ خوراک کے وزیر سکندر بوسن کو ہدایت کی کہ صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے ریلیف پیکج تیار کیا جائے تاکہ بڑی فصلوں کو بحران سے بچایا جا سکے ۔ اجلاس میں زرعی ضروریات کی لاگت میں کمی اور بڑی فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کیلئے مختلف اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم آئندہ ہفتے کسانوں کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کرینگے اجلاس میں وزیرخزانہ ، وزیر زراعت سمیت وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :