Live Updates

خورشید شاہ، عمران خان، اعتزاز احسن و دیگر رہنماؤں کی ڈاکٹروں پر پولیس تشدد کی شدید مذمت ،پیپلز پارٹی نے جبر اور تشدد سے پاک سیاست کی بنیاد رکھی ، ہم کسی کو یہ روایت توڑنے کی اجازت نہیں دیں گے،جبر و تشدد مسائل کا حل نہیں ،قومی اسمبلی و سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا مذمتی بیان

منگل 8 ستمبر 2015 23:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8ستمبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ، عمران خان، اعتزاز احسن اور دیگر رہنماؤں نے ڈاکٹروں اورپیرا میڈیکل سٹاف پر پولیس تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جبر و تشدد مسائل کا حل نہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیدخورشید شاہ، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بیرسٹر اعتزاز احسن، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف پرشدید تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جبر و تشدد مسائل کا حل نہیں ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جبر اور تشدد سے پاک سیاست کی بنیاد رکھی ، ہم کسی کو یہ روایت توڑنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرے اور ڈاکٹروں کو ان کا حق دے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات